3 ستمبر 2014 - 07:22
نائیجیریا: تحریک اسلامی شیعیان کا فوج مخالف بیان

نایجیریا کے شیعہ مسلمانوں نے فوج پر الزام لگایا ہےکہ وہ جھوٹے حملے کرکے ان کا الزام شیعہ مسلمانوں پر لگارہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک اسلامی شیعیان نے اعلان کیا ہے کہ فوج خود اپنے خلاف حملوں کا منصوبہ بناتی ہے اور ان کا الزام شیعہ مسلمانوں پر لگاتی ہے۔ تحریک اسلامی کے ترجمان عبدالحی دانلادی نے کہا کہ نائجیرین فوج جھوٹے حملے کرواتی ہے،مختلف مقامات پر آگ لگاتی اور بعض علاقوں میں بم دھماکے کرتی ہے اور بوکو حرام کی طرح حملے کرتی ہے اس کے بعد شیعہ مسلمانوں کو ان تمام کاموں کا ذمہ دار ٹہرادیتی ہے۔ انوں نے کہاکہ فوج نےشیعہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ اس وقت سے شروع کیا جب جولائي میں روزقدس کے دن شیعہ مسلمان پر حملے کرکے دسیوں افراد کو شہید کرنے کے باوجود وہ شیعہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے میں ناکام رہی۔ واضح رہے یہ شیعہ مسلمانوں پر نائجیریا کی فوج ایسے وقت میں یہ الزامات لگارہی ہے کہ اس ملک کی شیعہ برادری تینتیس شہیدوں کا چہلم منانے کی تیاریاں کررہی ہے۔

.....

/169